امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان، کینیڈا کا سخت ردعمل

واشنگٹن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹیرف نے کینیڈا کی کئی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت ٹیرف کا نفاذ اگلے 30 روز کے اندر کر دیا جائے گا، اور جو چیزیں اس ٹیرف کی زد میں آئیں گی ان میں وائن، ہاکی اور سیمنٹ بھی شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ کا یہ دعویٰ ہے کہ کینیڈا نے امریکی الکوحل، آٹوموبائل اور ڈیری مصنوعات کے ساتھ امتیازی رویہ اپنایا ہوا ہے، جبکہ اس ٹیرف کے نفاذ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ نے 1930 کے ایکٹ کے ایک سیکشن کو جواز بنایا ہے۔

دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے صدر ٹرمپ کے اس اقدام کو یکطرفہ قرار دیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کینیڈا آزاد اور شفاف تجارت پر یقین رکھتا ہے۔ اپنے بیان میں مارک کارنی نے واضح کیا کہ کینیڈا مہینوں سے جاری تجارتی تنازعے کو ختم کرنے کے لیے امریکہ سے بات چیت پر مکمل تیار ہے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا ہے کہ کینیڈا اپنی معاشی قوت کو بڑھانے کے لیے ہر ممکنہ جوابی اقدام کرے گا۔

Exit mobile version