پاکستان نے جولائی کے لیے مہنگا ترین ایل این جی اسپاٹ کارگو خرید لیا

حکومت نے جولائی کے لیے ایل این جی کا ایک اور مہنگا اسپاٹ کارگو 21.88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے ریٹ پر خرید لیا ہے، جو کہ اس ماہ کا اب تک خریدا جانے والا سب سے مہنگا کارگو ہے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے 27 اور 28 جولائی کی ترسیل کے لیے جاری کیے گئے ٹینڈر پر صرف ایک ہی بولی موصول ہوئی، جبکہ اس سے قبل جولائی کے لیے ایک اور اسپاٹ کارگو 20.69 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے خریدا گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگے اسپاٹ کارگو کی خریداری سے ملکی معیشت پر مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے 27 اور 28 جولائی کی ترسیل کے لیے منگوائے گئے اس کارگو کے لیے صرف ایک ہی بولی موصول ہوئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنجز بدستور برقرار ہیں۔

Exit mobile version