ستمبر 11, 2026

پٹرولیم قیمتیں: استحکام کی ضرورت

تحریر: ڈاکٹر تصور حسین مرزا

پاکستان میں مہنگائی صرف ایک معاشی مسئلہ نہیں رہی بلکہ یہ عام آدمی کی روزمرہ زندگی کا سب سے بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ تنخواہ دار طبقہ ہو، مزدور، کسان یا چھوٹا تاجر، ہر شخص بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ اس صورتحال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل مہنگائی کی رفتار کو مزید تیز کر دیتا ہے، کیونکہ پاکستان کی معیشت کا تقریباً ہر شعبہ براہِ راست یا بالواسطہ ایندھن کی قیمتوں سے وابستہ ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ بھی ٹرانسپورٹ کے کرایوں، زرعی لاگت، صنعتی پیداوار اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں ایک اور المیہ یہ ہے کہ قیمت بڑھتے ہی بازار فوری ردعمل دیتا ہے، لیکن جب قیمت کم ہوتی ہے تو نہ کرایے کم ہوتے ہیں اور نہ ہی اشیائے ضروریہ سستی ہوتی ہیں۔ یوں ہر اضافہ مستقل مہنگائی کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

بار بار قیمتوں میں تبدیلی سے مارکیٹ میں غیر یقینی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ صنعت کار اپنی پیداواری لاگت کا درست تخمینہ نہیں لگا پاتے، تاجر مستقبل کے خدشات کے پیش نظر پہلے ہی قیمتیں بڑھا دی