ستمبر 12, 2026

مون سون کے پیشِ نظر کھاریاں کے بازاروں میں نالوں کی صفائی کا کام شروع

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) صدر انجمنِ تاجران مین بازار کھاریاں چوہدری منور تارڑ کی ہدایات پر ‘صاف ستھرا پنجاب’ کی ٹیم نے مون سون بارشوں سے قبل شہر کے مختلف بازاروں میں نالوں کی صفائی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ صفائی کے اس خصوصی آپریشن میں مین بازار، کباڑی بازار، نیا بازار، موتی بازار، عالم مارکیٹ، گرلز کالج روڈ، راشہ بازار اور کچہری کے اطراف میں موجود نالوں کو صاف کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں ‘صاف ستھرا پنجاب’ کے ایریا منیجر اویس قریشی اور فنانس سیکرٹری وقار احمد ڈار کے درمیان منعقدہ میٹنگ میں عزم ظاہر کیا گیا کہ بارشوں کے دوران نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے نالوں کی صفائی کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔