ڈی پی او گجرات کا تھانہ صدر کھاریاں کی حدود میں حادثے کے مقام کا دورہ، شفاف تحقیقات کا حکم

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے تھانہ صدر کھاریاں کی حدود میں اپر نہر اتووالہ کے مقام پر پیش آنے والے حادثے کی جگہ کا دورہ کیا ہے۔ ڈی پی او نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ افسران سے بریفنگ لی اور تفتیشی ٹیم کو واضح ہدایت کی کہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تمام شواہد کو باریک بینی سے جانچا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ واقعے کی قانونی کارروائی میرٹ اور مکمل شفافیت کے ساتھ یقینی بنائی جائے۔

Exit mobile version