کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل کی خصوصی ہدایت پر پیرا کھاریاں اور ایف آئی اے نے مشترکہ طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ کارروائی کے دوران جی ٹی روڈ اور اس سے ملحقہ تمام فیول اسٹیشنز کی کڑی جانچ پڑتال کی گئی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عوام کو ایندھن کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔
انتظامیہ اور ایف آئی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی بلاتعطل جاری رہیں گی تاکہ بازار میں ایندھن کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔
