ستمبر 12, 2026

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ: پاکستان کا شاندار آغاز، پہلے روز 10 میڈلز جیت لیے

بنگلادیش کے شہر میر پور میں جاری ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 10 میڈلز اپنے نام کر لیے ہیں۔ پاکستان نے 2 گولڈ، 1 سلور اور 7 برانز میڈلز حاصل کیے۔ گولڈ میڈلز جیتنے والوں میں مائنس 75 کے جی کیٹیگری میں میر حمزہ کاسی اور مائنس 63 کے جی جونیئر کیٹیگری میں طہٰ مصطفیٰ شامل ہیں۔

پاکستان کے لیے سلور میڈل مینز ایونٹ میں میر واعظ خان نے حاصل کیا، جبکہ کانسی کے تمغے جیتنے والوں میں شمش افتخار، میر حمزہ، انیتا فاطمہ، حافظہ اقرا منور، اقصا اعظم، لائبہ ضیا اور رابعہ فاروق شامل ہیں۔ پاکستان کی ویمنز اور مینز ٹیموں کی جانب سے یہ کارکردگی ٹورنامنٹ میں قومی کھلاڑیوں کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔