ستمبر 12, 2026

روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی خبریں بے بنیاد، بی سی سی آئی کا واضح بیان

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا نے ان خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں لارڈز ون ڈے کو روہت شرما کا آخری میچ قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بورڈ میں روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور وہ بدستور بھارتی ون ڈے ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔ سیکرٹری بی سی سی آئی کے مطابق، روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں اور ٹیم کی تمام تر توجہ اس وقت انگلینڈ کے خلاف اہم میچوں پر مرکوز ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی میڈیا پر یہ دعوے سامنے آئے تھے کہ 2027 کے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیشِ نظر سلیکٹرز روہت شرما کے بغیر مستقبل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اور انگلینڈ کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں خراب فارم کے بعد ان کے آخری ون ڈے کی افواہوں نے زور پکڑ لیا تھا۔ تاہم بی سی سی آئی نے ان تمام رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے روہت شرما کو بدستور ٹیم کا مستقل رکن قرار دیا ہے۔