عظمیٰ بخاری کی نورین نیازی کے پاک فوج مخالف بیان پر شدید مذمت

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عمران خان کی بہن نورین نیازی کے حالیہ متنازع بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نورین نیازی کا بیان ان کے بھائی کی منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے اور یہ خاندان ملک کی ہر کامیابی کو ہضم کرنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معرکہِ حق میں پاک فوج اور شاہینوں نے جس تاریخی جرات کا مظاہرہ کیا، اس پر پوری قوم کو فخر ہے، جبکہ بھارت کے حق میں بات کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی فیملی سے پاکستان کے لیے کبھی کسی خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ یاد رہے کہ نورین نیازی نے ایک انٹرویو کے دوران معرکہِ حق کو افواجِ پاکستان اور بھارتی وزیراعظم مودی کا گٹھ جوڑ قرار دیا تھا، جس پر حکومتی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

Exit mobile version