جولائی 18, 2026

آزاد کشمیر: وزیراعظم فیصل راٹھور کے اسکواڈ کی گاڑی کھائی میں جاگری، ایک اہلکار جاں بحق

آزاد کشمیر کے علاقے حویلی کہوٹہ میں وزیراعظم فیصل راٹھور کے پروٹوکول اسکواڈ میں شامل ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعظم کا قافلہ خورشید آباد سے واپسی کے سفر پر تھا کہ چھانجل کے مقام پر گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

وزیراعظم کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور انتظامیہ واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔