اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں شہیر احمد گوندل کا لالہ موسیٰ کا دورہ، ڈیسلٹنگ آپریشن کا معائنہ

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں شہیر احمد گوندل نے لالہ موسیٰ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مین بازار اور ملحقہ گلیوں میں جاری ڈیسلٹنگ آپریشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ستھرا پنجاب اتھارٹی اور میونسپل کمیٹی کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ ٹیمیں مین بازار اور گرد و نواح میں بارش کے پانی کو جمع ہونے سے روکنے اور نکاسیٔ آب کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈیسلٹنگ کا عمل بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ مون سون کے دوران شہریوں کو نکاسیٔ آب کی بہترین سہولت فراہم کی جا سکے۔

Exit mobile version