ڈنگہ: کمپلیکس روڈ پر خسرہ نمبر 312 اور 313 کے رہائشیوں کو گھروں کی نیلامی کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میاں کامران ادریس

ڈنگہ (پ۔ ر) ممتاز سیاسی راہنما‘ چیف ایگزیکٹو میری گولڈ گروپ آف بزنس انچارج عوامی رابطہ آفس بیکنانوالہ میاں کامران ادریس نے کہا ہے کہ کمپلیکس روڈ پر خسرہ نمبر 312 اور 313 کے تمام رہائشی نیلامی بارے پریشان نہ ہوں۔ ہم ان کے ساتھ کسی نوع کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ کیونکہ محلہ مدینہ کالونی کے مجوزہ خسرہ نمبروں کے لوگ 1980 سے مکانات کی رقم مالکان کو ادا کر کے بنا چکے تھے جبکہ وہ کیس 1996ء میں شروع ہوا تھا۔ اس علاقہ کے لوگوں نے نہ کسی زمین پر قبضہ کیا اور نہ انہوں نے کاغذات ملکیت کے بغیر یہاں تعمیرات کی ہیں۔ معاملہ عدالت میں ہے اور 18 جولائی کی نیلامی پر سٹے آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ ان شاء اللہ عدالت میں بھی بہتر فیصلہ ہو گا۔ کل رقبہ جس کا کیس ہوا وہ کل ساڑھے 6 کنال ہے جس کی وہ تقسیم کا دعویٰ لے کر عدالت میں گئے جو کہ وہ رقبہ جس پر رہائشیں بن گئی ہوں ان کی تقسیم نہیں کی جا سکتی لہٰذا عدالت نے 28 کنال رقبہ کی نیلامی کا اعلان کیا جس میں اکثریت کے پاس رجسٹریاں اور انتقال بھی موجود ہیں۔ ان شاء اللہ عدالت سے بھی بہتر فیصلہ ہو جائے گا اور اگر ہ کو اعلیٰ عدالتوں میں بھی جانا پڑا تو ہم شہریوں کے ساتھ مل کر جائیں گے۔ تمام شہری آرام کی نیند سوئیں کسی کے مکان کو چھیننے نہیں دیں گے۔ ہم ہر قدم پر شہریوں کے حق کے ساتھ کھڑے ہوں گے کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

Exit mobile version