گجرات: ڈاکٹر طارق سلیم کی وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات سے ملاقات

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گجرات میں نوجوانوں کی تعلیم اور دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق ان کی تربیت کے حوالے سے یونیورسٹی آف گجرات کی نمایاں کارکردگی اور گراں قدر خدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے اپنی تصانیف "سیرت معلم انسانیت صل اللہ علیہ والہ وسلم” اور الطاف حسن قریشی کی حیات و خدمات پر مشتمل کتابیں وائس چانسلر کو تحفے میں پیش کیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے ڈاکٹر طارق سلیم اور امیر جماعت اسلامی گجرات سٹی راجہ نعیم خاور کی جامعہ گجرات آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version