ارجنٹینا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں پہنچ گیا، انگلینڈ کو شکست

اٹلانٹا میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ میچ کے 55ویں منٹ میں انگلینڈ کے گورڈن نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی تھی، لیکن ارجنٹینا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 85ویں منٹ میں فرنانڈس کے گول کی بدولت اسکور برابر کر دیا۔

میچ کے آخری لمحات میں ارجنٹینا کے مارٹینز نے دوسرا گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا اور دفاعی چیمپئن کو ایک بار پھر فائنل میں پہنچا دیا۔ اس جیت کے بعد ارجنٹینا اب ٹائٹل کے دفاع کے لیے فائنل میچ کھیلے گا۔

Exit mobile version