سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ گزشتہ شب ایک رہائشی عمارت میں ہوا، جس نے متعدد افراد کی جان لے لی۔
پاکستانی سفارت خانے کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس المناک واقعے کے بعد سے سعودی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کی شناخت اور ان کی جلد وطن واپسی کے لیے تمام ضروری قانونی کارروائیوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔
