جھلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ادارہ "اپنا گھر” کی سربراہ ڈاکٹر آسیہ ممتاز نے ایدھی ویلفیئر سنٹر جہلم کا دورہ کیا، جہاں انچارج ایدھی ویلفیئر سنٹر جہلم عبدالغفور چوہان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع سپر وائزر محمد شریف اور عملی بھی موجود تھا۔ دورے کے دوران ڈاکٹر آسیہ ممتاز نے ایدھی سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی، نظم و ضبط اور بہترین انتظامات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ایدھی سنٹر جہلم انسانیت کی بے لوث خدمت کی ایک قابلِ تقلید مثال ہے اور یہاں انجام دی جانے والی خدمات معاشرے کے لیے قابلِ فخر ہیں۔ اس موقع پر عبدالغفور چوہان نے سنٹر میں جاری فلاحی سرگرمیوں، کے متعلق بتایا اور دیگر عوامی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈاکٹر آسیہ ممتاز نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ فلاحی اداروں کے باہمی تعاون سے مزید مستحق افراد کی مؤثر انداز میں خدمت کی جا سکتی ہے۔





