عون چوہدری اور طلال چوہدری کا مولانا فضل الرحمان سے شہداء کے بارے میں بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ

وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانی امور عون چوہدری نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان سے شہداء کے لواحقین اور پوری قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عون چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے شہادت جیسے عظیم رتبے کو تنخواہ سے جوڑ کر توہین کی ہے، کیونکہ شہادت کا رتبہ حب الوطنی، ایمان اور جذبہ قربانی سے ملتا ہے، نہ کہ تنخواہ سے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے جن کی قربانیوں کی بدولت آج قوم امن اور سکون سے رہ رہی ہے۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بھی اس بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا شہید کی جان کی کوئی قیمت ہو سکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف حکومت اپنے فیصلوں پر بھرپور عمل کر رہی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک قومی بیانیے کی اشد ضرورت ہے، چاہے وہ کسی بھی صورت میں ہو۔

Exit mobile version