ابوظبی: امریکی سفارت خانے کا قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں سکیورٹی کی مخدوش صورتحال کے پیشِ نظر امریکی سفارت خانے نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 13 سے 15 جولائی تک ابوظبی میں تمام قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی ہیں، جبکہ دبئی میں بھی قونصلر سروسز کا عمل متاثر رہے گا۔ امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خطے کی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے، جس کے تحت غیر ہنگامی امریکی سرکاری عملے کو بھی متحدہ عرب امارات سے واپس منتقل کر دیا گیا ہے۔

فی الحال معمول کی تمام امریکی ویزا سروسز کو اگلے حکم تک معطل کر دیا گیا ہے، اور جن افراد کی اپائنٹمنٹس ان تاریخوں میں طے تھیں، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفارت خانے کا رخ نہ کریں، بلکہ نئی اپائنٹمنٹس کے بارے میں انہیں خود مطلع کیا جائے گا۔ سفارت خانے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس دوران صرف ہنگامی قونصلر خدمات اور پاسپورٹ سے متعلق امور ای میل کے ذریعے انجام دیے جائیں گے، جبکہ سفارت خانہ فی الحال انتہائی محدود پیمانے پر کام کر رہا ہے۔

Exit mobile version