پاسدارانِ انقلاب کا اردن، بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے ردعمل میں خطے کے مختلف ممالک میں موجود امریکی اہداف اور فوجی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، اردن میں ‘پرنس حسن ائیر بیس’ پر میزائل اسٹوریج اور فیول ٹینکس کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ بحرین میں ‘شیخ عیسیٰ ائیر بیس’ پر قائم امریکی ڈرون کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید برآں، کویت میں بھی امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جہاں ‘علی السالم ائیر بیس’ پر پیٹریٹ ائیر ڈیفنس سسٹم اور فیول اسٹوریج ٹینکس کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، ‘احمد الجابر فوجی اڈے’ پر موجود ایف پی ایس ریڈار سسٹم کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید خطرناک اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Exit mobile version