لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 30 سالہ تاریخ میں پہلی بار گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کے لیے مفت بجلی کی سہولت ختم کر دی ہے، جس کے بعد اب ان افسران کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ قبل ازیں، گریڈ 18 کے افسران کو سالانہ 6 ہزار، گریڈ 19 کو 8 ہزار اور گریڈ 20 کے افسران کو 10 ہزار یونٹس مفت فراہم کیے جاتے تھے۔
دوسری جانب، دیگر ڈسکوز کے افسران نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر کے یہ سہولت بحال کروا لی ہے۔ اس صورتحال پر لیسکو افسران کا مؤقف ہے کہ دیگر کمپنیوں میں سہولت کی بحالی غیر قانونی ہے، لہذا وزارت توانائی کو چاہیے کہ وہ تمام ڈسکوز کے لیے یکساں پالیسی کا اعلان کرے اور ہر جگہ اس سہولت کو ختم کیا جائے۔





