پاکستان نے سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آج 13 جولائی کو قومی یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، جبکہ پاکستان نے قطر کی حکومت، شاہی خاندان اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج قطر کا دورہ کریں گے جہاں وہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت دیگر اہم حکومتی شخصیات بھی وفد کا حصہ ہوں گی، جو قطر کی قیادت کے ساتھ اظہارِ تعزیت اور یکجہتی کے لیے قطر روانہ ہوں گے۔
