کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات اختر فاروق نے تھانہ کھاریاں کینٹ اور تھانہ صدر کھاریاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانہ جات کی تفصیلی انسپیکشن کی۔وزٹ کے دوران انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں کی حاضری، تھانہ ریکارڈ، مال خانہ، فرنٹ ڈیسک، حوالات اور مجموعی صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریکارڈ کی درستگی، تھانے کے نظم و ضبط اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈی پی او اختر فاروق نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، تھانوں میں آنے والے سائلین کو بروقت انصاف اور بہترین پولیس سروسز کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، جبکہ تھانہ جات میں صفائی، نظم و ضبط اور ریکارڈ کی تکمیل پر خصوصی توجہ دی جائے۔





