چوہدری پرویز اقبال لوسر اور ایم پی اے چوہدری اصغر گھرال کی وڑائچ ہاؤس آمد، چوہدری ساجد محمود وڑائچ اور معززین کی جانب سے شاندار استقبال

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار ) ای یو پاک فرینڈشپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر، رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) چوہدری اصغر گھرال، عدیل شاہ اور اوورسیز کے وفد نے نیو میٹرو سٹی کھاریاں/سرائے عالمگیر میں واقع "وڑائچ ہاؤس” کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر یورو گروپ کے چیئرمین چوہدری ساجد محمود وڑائچ، چوہدری عمیر ساجد، چوہدری عابد وڑائچ اور چوہدری جمشید وڑائچ نے معزز مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

وڑائچ ہاؤس آمد پر ڈیرہ معصوم پور سے چوہدری فرید وڑائچ، گرینڈ مارکی کے اونر چوہدری زمان نمبردار، راجہ زین شہزاد، عثمان مرزا چوٹالہ اور دیگر معززینِ علاقہ بھی موجود تھے جنہوں نے مہمانوں کو ویلکم کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور علاقے کی سماجی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ میزبانوں کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں شاندار ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Exit mobile version