کھاریاں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ستار پورہ پلی کی مرمت کے لیے کارروائی، ‘ستھرا پنجاب’ ٹیم کی کاوشیں جاری

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار ) کھاریاں آرار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین اے ایم او اویس قریشی کی قیادت میں ستار پورہ کی پلی کی مرمت کے منصوبے پر ویلڈن ستھرا پنجاب ٹیم کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔ صفائی اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کو حل کیا جا سکے۔ علاقہ مہاجرین نے ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے صفائی اور بنیادی سہولیات میں بہتری آئے گی۔

Exit mobile version