رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس اور بیرسٹر چوہدری احمد شاہ میر کی چوہدری عابد رضا اور چوہدری تنویر کوٹلہ سے اہم ملاقات، آزاد کشمیر انتخابات پر تبادلہ خیال

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) قومی اسمبلی کے رکن چوہدری نصیر احمد عباس سدھو اور بیرسٹر چوہدری احمد شاہ میر سدھو نے مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے صدر چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور سابق ضلعی چیئرمین چوہدری تنویر احمد کوٹلہ سے ایک اہم سیاسی ملاقات کی ہے۔ اس اعلیٰ سطحی بیٹھک میں آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اور انتخابی حکمتِ عملی سمیت مختلف تنظیمی امور کو زیرِ غور لایا گیا۔

ملاقات کے دوران رہنماؤں نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے اور سیاسی سرگرمیوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر علاقائی سیاست اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ رہنماؤں نے پارٹی کو نچلی سطح پر مزید فعال اور منظم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Exit mobile version