سی ای او ہیلتھ گجرات کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا رات گئے اچانک معائنہ، انتظامات پر اطمینان کا اظہار

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات، ڈاکٹر سید عطاء المُنعم نے بغیر پیشگی اطلاع گزشتہ رات 11:00 بجے سے 1:00 بجے تک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا اچانک سرپرائز معائنہ کیا۔

معائنہ کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد بلال بن طارق موقع پر موجود تھے، جنہوں نے سی ای او ہیلتھ کو ہسپتال کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سی ای او ہیلتھ نے عملہ کی حاضری چیک کی اور داخل مریضوں کے آن لائن الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ کی تفصیلات چیک کرتے ہوئے ان کےعلاج کے چارٹس کا بغور معائنہ کیا۔

سی سی او ہیلتھ نے ایمرجنسی سروسز کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا، جس میں بائیو میڈیکل آلات کی فنکشنلٹی، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ادویات کی دستیابی کو چیک کیا گیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بلال بن طارق نے بریفنگ میں آگاہ کیا کہ تمام آؤٹ ڈور اور ان ڈور مریضوں کو ادویات کی فراہمی ہسپتال فارمیسی کے ذریعے یقینی بنائی گئی ہے۔

بعد ازاں سی ای او ہیلتھ نے داخل مریضوں سے براہ راست ملاقات کر کے علاج و معالجہ سے متعلق براہ راست فیڈ لیا اور ہسپتال میں علاج معالجہ کی مجموعی صورتحال اور ادویات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Exit mobile version