جولائی 12, 2026

جہلم میں بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی، خدمتِ خلق کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کی تجدید

جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) المرکز کونسل اور ایدھی ویلفیئر سنٹر جہلم کے اشتراق سے بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی انتہائی تزک احتشام، اور سادگی کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب کی صدارت محمد امین میر نے کی، جبکہ سرکل انچارج ڈاکٹر محمد اسد مرزا اور شیراز احمد مہمانِ خصوصی تھے۔ مہمانانِ اعزاز میں انچارج ایدھی سنٹر میرپور شیراز احمد اور انچارج ایدھی سنٹر جہلم عبدالغفور چوہان شامل تھے۔


تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور ہدیہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ مقررین نے بابائے خدمت کی مثالی زندگی پر زبردست الفاظ میں ہدیہ تبریک پیش کیا اور عبدالستار ایدھی کی انسانی فلاحی زندگی پر روشنی ڈالی مقریرین نے کہا ا رنگ نسل، مذہب اور مسلک سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنانا ھی۔ در حقیقت اسلامی لافانی تعلیمات ھیں ، سادگی، دیانت، اخلاص اور خدمتِ خلق کا جذبہ پوری دنیا کے لیے ایک روشن مثال ہے، جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔


تقریب میں معروف فزیشن ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء، چوہدری جاوید اقبال، المرکز کونسل کے اراکین میں کرنل (ر) عبید مرزا میجر (ر) زرگون گل شاہد جلیل سیٹھی، ارشد مبارک، سیدہ شاہدہ، عمر بٹ، مرزا ارشد بیگ، سمیت ضلع جہلم کی مختلف سماجی، فلاحی، تعلیمی اور عوامی تنظیموں کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محترم احسان شاکر نے انجام دیے۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کی خدمت ہی بابائے خدمت کی زندگی کا مظہر تھا۔