جولائی 12, 2026

کھاریاں میں ڈی ایس پی شاہد محمود گجر کے اعزاز میں الوداعی ڈنر، چوہدری محمد زمان نمبردار کی میزبانی میں معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار ) چوہدری محمد زمان نمبردار چیئرمین مصالحتی کمیٹی سرکل کھاریاں نے چوہدری شاہد محمود گجر DSP کے اعزاز میں الوداعی ڈنر تقریب کا اہتمام کیا۔ زمزم ریسٹورنٹ جی ٹی روڈ علی چک (کھاریاں) میں منعقدہ ڈِنر تقریب میں صدر کھاریاں بار چوہدری خالد حسین شیخوچک ایڈووکیٹ، DSP لالہ مُوسیٰ ڈاکٹر ممتاز احمد میکن، کرنل (ر) چوہدری طاہر اکرم گورسی، کرنل (ر) چوہدری ارشد محمود، سیف الرحمٰن بھٹی ایڈووکیٹ، چوہدری مُحمد الیاس مرالہ، چوہدری کفائت اللّہ نمبردار، چوہدری اختر علی حقیقہ نمبردار، چیئرمین راجہ ذُوالفقار علی، چوہدری شوکت علی باہروال، چوہدری محمد اکرم تھپلہ نمبردار، چوہدری اظہر منظور ایڈووکیٹ، چوہدری مُحمد شہباز ایڈووکیٹ، مُحمد زمان احسن، عبدالعزیز گوندل، چوہدری محسن گُجر، قاری طارق محمود، احسان اللّہ، سیّد زوار حسین شاہ اے ایس آئی، فیصل مسعود، معشوق حسین، مُحمد فیصل اور دیگر معززین علاقہ و ملازمین ڈی ایس آفس کھاریاں شریک تھے۔