چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بھی بھارت کو ذلت آمیز شکست، انگلینڈ نے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

انگلینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی بھارتی ٹیم کو بدترین شکست سے دوچار کر کے 5 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ برسٹول میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن کپتان شریاس ائیر کے علاوہ کوئی بھی بیٹر انگلش بولرز کے سامنے ٹک نہ سکا۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، جس میں شریاس ائیر 80 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر اور جوش ٹنگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

159 رنز کا ہدف انگلینڈ نے انتہائی آسانی سے صرف 14ویں اوور میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ انگلش اوپنر فل سالٹ نے 59 اور ہیری بروک نے 79 رنز کی جارحانہ اور ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر بھارتی بولنگ لائن کو تحس نحس کر دیا۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کو سیریز میں پہلے ہی برتری حاصل تھی اور اس سے قبل تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی بھارتی ٹیم 201 رنز کے تعاقب میں صرف 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، جس کے بعد اب چوتھے میچ کی ذلت آمیز ہار نے بھارتی کرکٹ فینز کو شدید مایوس کیا ہے۔

Exit mobile version