بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہونے والے پاکستانی کارگو طیارے ‘العزیز’ کی تاریخِ پرواز سامنے آ گئی

کراچی کے قریب بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہونے والے پاکستانی کارگو بوئنگ 737 طیارے "العزیز” کی 27 سالہ تاریخ سامنے آئی ہے، جس نے 8 جنوری 1999 کو بطور مسافر طیارہ امریکہ میں رجسٹریشن N1015B کے تحت اپنی پہلی اڑان بھری تھی۔ اس کے بعد یہ طیارہ دنیا کے مختلف ممالک بشمول انگویلا، روس (ایروفلوٹ)، انڈونیشیا (گاروڈا انڈونیشیا)، اور آسٹریا میں رجسٹرڈ ہو کر پروازیں کرتا رہا، یہاں تک کہ مئی 2012 میں اسے مسافر سے کارگو طیارے میں تبدیل کر دیا گیا۔ کارگو بننے کے بعد اس طیارے کو ٹی اینڈ ٹی ایئرویز، اے ایس ایل ایئر لائنز بیلجیئم اور فیڈیکس ایکسپریس جیسی عالمی کمپنیوں نے آپریٹ کیا، اور جون 2023 میں فرانس کے ائیرپورٹ پر اسے کے ٹو ائیرویز کارگو کی لیوری میں پینٹ کر کے اس کے نوز پر "العزیز” لکھا گیا۔

یہ طیارہ یکم جولائی 2024 کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا اور پاکستان میں اسے کے ٹو ائیرویز کارگو کے لیے AP-BOI کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا۔ طویل فضائی سفر کی تاریخ رکھنے والے اس طیارے کی شارجہ سے کراچی کے لیے پرواز KTA1732 کے دوران 7 جولائی 2026 کو بحیرہ عرب میں ہونے والی 81 منٹ کی اڑان بدقسمتی سے اس کا آخری سفر ثابت ہوئی۔ طویل عرصے تک دنیا بھر کے آسمانوں پر راج کرنے والا یہ طیارہ بالآخر کراچی کے ساحل کے قریب سمندر کی لہروں کی نذر ہو گیا۔

Exit mobile version