جولائی 13, 2026

مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈنگہ شہر کی کابینہ مکمل، محمد عارف ڈار سرپرست اور میاں ضیاء اللہ اسلم ناظمِ نشر و اشاعت مقرر

ڈنگہ (میاں احتشام اللہ اسلم) مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع گجرات کی اعلیٰ قیادت کے فیصلے اور طویل باہمی مشاورت کے بعد ڈنگہ شہر کی تنظیمی کابینہ کو حتمی شکل دے کر اسے مکمل کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع گجرات علامہ سید الطاف الرحمن شاہ اور ناظم اعلیٰ ضلع گجرات حافظ عمر فاروق بیگ نے ڈنگہ شہر کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے مشاورت کا عمل مکمل کرتے ہوئے پوری کابینہ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مقتدر اور متحرک شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ جاری ہونے والے باقاعدہ تنظیمی نوٹیفکیشن کے تحت ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت محمد عارف ڈار کو مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈنگہ شہر کا "سرپرست” مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ممتاز تنظیمی و ابلاغی صلاحیتوں کے مالک میاں ضیاء اللہ اسلم کو "ناظم نشر واشاعت” کی اہم ترین ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ڈنگہ شہر کے لیے پہلے صرف امیر کی تقرری عمل میں لائی گئی تھی، تاہم اب جاری ہونے والے حتمی نوٹیفکیشن کے بعد ڈنگہ شہر کی کابینہ مکمل ہو گئی ہے۔ کابینہ کے دیگر نو منتخب عہدیداران میں محمد اقبال طاہر (امیر)، ڈاکٹر ظہیر عباس (ناظم اعلیٰ)، عبدالجبار (سینیئر نائب ناظم اعلیٰ)، اور عبدالحفیظ ڈار (ناظم مالیات) شامل ہیں۔ اس موقع پر ضلعی قائدین کا کہنا تھا کہ نو منتخب سرپرست محمد عارف ڈار، ناظم نشر واشاعت میاں ضیاء اللہ اسلم اور دیگر تمام مخلص عہدیداران کی شمولیت سے ڈنگہ شہر میں دعوت و تنظیم کا کام تیز ہوگا اور یہ باصلاحیت ٹیم جماعت کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ دوسری طرف ڈنگہ شہر کی مکمل کابینہ کے اعلان، خصوصاً محمد عارف ڈار اور میاں ضیاء اللہ اسلم کو اہم ذمہ داریاں ملنے پر مذہبی، سیاسی اور سماجی حلقوں سمیت کارکنان نے دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے