چک محمود میں آوانہ اور ممبر برادران کے درمیان چوہدری خضر حیات کی کاوشوں سے صلح، علاقہ بھر کی معزز شخصیات کی شرکت

رپورٹ :ادریس احمد

چک محمود کے آوانہ برادران اور ممبر برادران کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے جاری تنازعہ بالآخر صلح میں تبدیل ہو گیا ہے، جس کے سلسلے میں جامع مسجد چک محمود میں ایک بڑے صلحی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ چوہدری اعجاز ممبر محمود چک، فوجی عاشق اور حاجی اسلم آوانہ، چوہدری میاں کے صاحبزادگان چوہدری طاہر آوانہ اور چوہدری زاہد آوانہ کے درمیان جاری اختلافات کے خاتمے کے لیے منعقدہ اس صلحی اکٹھ میں چوہدری خضر حیات کسانہ (دھوپ سڑی) نے مرکزی اور کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کے علاوہ چوہدری اعجاز چھتہ (نوالہ)، چوہدری طارق آوانہ (عمر چک)، چوہدری نزاکت شاقی (دلانوالہ)، چوہدری سلیم چھتہ (نوالہ) اور چوہدری رخسار (چک محمود) نے بھی فریقین کے مابین صلح کرانے میں اہم کردار ادا کیا جس کے بعد فریقین نے باہمی رنجشوں کو ختم کر کے بھائی چارے کے ساتھ رہنے کا عزم کیا۔

اس موقع پر منعقدہ اجتماع میں چوہدری غلام عباس (چیلیانوالہ)، خان نواز (ڈنگہ)، چوہدری احسان اللہ (مہرانہ ٹپیالہ)، قیصر ٹوپہ، چوہدری مبشر بابا گجر، چوہدری اسجد کسانہ (دھوپ سڑی)، فوجی نواز مغلی، چوہدری جاوید، چوہدری بلال، چوہدری اشرف (چک محمود)، چوہدری شہزاد، چوہدری شمریز، چوہدری سہیل، چوہدری مدثر (بگنہ) اور چوہدری رؤف (موتیاں) سمیت دیگر معززینِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صلحی اجتماع کے دوران مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تنازعات کا حل افہام و تفہیم اور بزرگوں کی مشاورت میں ہی پوشیدہ ہے، جبکہ صلح و صفائی کی یہ خوبصورت روایت معاشرے میں مستقل امن، محبت، رواداری اور استحکام کے قیام میں ہمیشہ ایک اہم ترین کردار ادا کرتی ہے۔

Exit mobile version