آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے فائنل میچ میں روایتی حریف انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ ساتویں بار ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر میزبان انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے کپتان نیٹ برنٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 58 اور فریا کیمپ نے جارحانہ انداز میں 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ آسٹریلیا کی طرف سے کم گارتھ، لوسی ہیملٹن، سوفی اور اینابیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 151 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم نے بیتھ مونی کے شاندار 64 اور فوبی لچفیلڈ کے دھواں دھار 48 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17.1 اوورز میں باآسانی حاصل کر کے ایک بار پھر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا نے انگلینڈ کو فائنل میں 7 وکٹوں سے دھول چٹا دی، ریکارڈ ساتویں مرتبہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا تاج سر پر سجا لیا
