کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار ) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی سے ڈپٹی کمشنر آفس میں خرم الطاف بھٹی کی قیادت میں ایل پی جی (LPG) ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے خصوصی ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وفد کے ارکان نے اپنے شعبے، کاروبار اور ایل پی جی کی فروخت سے متعلق درپیش مختلف مسائل، تاجر برادری کے تحفظات اور اس نظام کو بہتر بنانے کے لیے اپنی اہم تجاویز سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے ایل پی جی ایسوسی ایشن کے وفد کے مؤقف کو انتہائی غور سے سنا اور متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے تمام جائز مسائل کو قانون اور ضابطوں کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کاروباری سرگرمیوں کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ عوامی اور کاروباری مفادات کا تحفظ ممکن ہو سکے۔





