جولائی 17, 2026

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین سے ریلوے لاہور ڈویژن کے وفد کی ملاقات، اسٹیشن کے مسائل حل کرنے اور تعاون کی یقین دہانی

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار )ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین سے ریلوے لاہور ڈویژن کے ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ حماد نذیر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ڈپٹی کمشنر آفس میں خصوصی ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وفد نے گجرات ریلوے اسٹیشن کو درپیش دیرینہ مسائل، مسافروں کے لیے دستیاب سہولیات اور مختلف ضروری انتظامی امور کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی، اور ریلوے کے نظام کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔

ڈپٹی کمشنر نورالعین نے ریلوے وفد کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل اور تجاویز کو غور سے سنا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ ریلوے حکام کے ساتھ ہر ممکن سطح پر مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کے باہمی اشتراک اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیشن کے تمام درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مسافروں کو بہترین سفری ماحول فراہم کیا جا سکے۔