گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کے عہدیداران کا شاندار استقبال،یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ پپناکھہ میں تحصیل صدر علی رضا گورائیہ نے شاندار تقریب کا اہتمام کیا پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کے بانی و مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری،چیف ایڈوائزر پنجاب میاں فہد سرفراز مہر،نائب صدر پنجاب راؤ سیف اللہ خان،حسیب رضا مغل اور دیگر جب تقریب کے مقام پر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے بانی اور مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری نے جن عہدیداران میں کارڈز تقسیم کیے ان میں تحصیل صدر گوجرانوالہ علی رضا گورائیہ،نائب صدر محمد سفیان صفدر اور جنرل سیکرٹری مائیکل بھٹی شامل ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایڈوائزر پنجاب میاں فہد سرفراز مہر نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا جہاد منشیات فروشوں کے خلاف ہے جہاں سے شکایت ملتی ہے فوری ایکشن کروایا جاتا ہے اور میرٹ پر کام کیا جاتا ہے بانی و مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے مسائل اس لیے حل نہیں ہو رہے کہ ہم نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات ایمان،اتحاد،تنظیم اور یقیں محکم پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے اگر آج ہم قائد کے فرمان پر عمل پیرا ہو جائیں تو کوئی ایسی وجہ نہیں کہ ہمارے مسائل حل نہ ہوں پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کا نیٹ ورک اس وقت پاکستان کے تمام صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور دنیا کے 24 ممالک میں منظم ہو چکا ہے اور انشاءاللہ العزیز اس پلیٹ فارم سے انسانیت کی بے لوث خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا تقریب میں گجر نیوز کے چیف ایگزیکٹو محمد پرویز گجر،انچارج روزنامہ عوامی رنگ ساجد اقبال اولکھ،سرفراز احمد، ناصر محمود،سیٹھ فیضان،محمد جمیل گجر سمیت علاقہ بھر کے معززین اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی علی رضا گورائیہ نے مہمانوں کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا





