جولائی 17, 2026

بنوقابل آئی ٹی لیب کھاریاں کی تیاری آخری مراحل میں داخل، اسی ہفتے فری آئی ٹی کورسز کی کلاسز کا آغاز ہو گا: محمد عارف خان

کوآرڈینیٹر آئی ٹی لیب کھاریاں محمد عارف خان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، بنوقابل آئی ٹی لیب کھاریاں کی تیاری اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ ان شاءاللہ رواں ہفتے کے دوران ہی لیب کی تیاری کا کام مکمل کر لیا جائے گا، جس کے فوراً بعد کھاریاں میں فری آئی ٹی کورسز کی پہلی باقاعدہ کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔

یہ منصوبہ ان تمام طلبہ و طالبات کے لیے انتہائی خوشی اور مسرت کا لمحہ ہے جو طویل عرصے سے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے، جدید ٹیکنالوجی سیکھنے اور ڈیجیٹل دنیا میں اپنے مستقبل کو بہتر اور روشن بنانے کے منتظر تھے۔ اب وہ وقت آ گیا ہے جب نوجوانوں کے خواب، ان کی محنت اور بہترین مواقع ایک ساتھ مل کر کامیابی کی طرف قدم بڑھائیں گے۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ان شاءاللہ بنوقابل کھاریاں کا یہ اقدام مقامی نوجوانوں کو جدید ہنر، خود اعتمادی اور کامیابی کی نئی راہیں فراہم کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ نوجوانوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ آگے بڑھیں، جدید ہنر سیکھیں اور اپنے محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھیں۔