جولائی 17, 2026

کھاریاں: انسپکٹر چودھری تنویر عباس بھٹی سی سی ڈی انچارج تعینات

کھاریاں( قاری نصیر احمد کلیار) محکمہ پولیس نے انسپکٹر چودھری تنویر عباس بھٹی کو سی سی ڈی (Crime Control Department) انچارج کھاریاں تعینات کر دیا ہے۔ شہریوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ چودھری تنویر عباس بھٹی کی قیادت میں سی سی ڈی نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید مؤثر کارروائیاں کرے گی بلکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

​کھاریاں کے شہریوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ نئے انچارج کی تعیناتی سے علاقے میں جرائم کی شرح میں کمی آئے گی اور پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انسپکٹر چودھری تنویر عباس بھٹی اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے علاقے میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے تاکہ عوام بلا خوف و خطر اپنے معمولات زندگی جاری رکھ سکیں۔