نونانوالی (رپورٹ: ڈاکٹر غلام شبیر) سی ای او، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات نے کھاریاں سٹی کا دورہ کیا ہے تاکہ وہاں جاری "کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز (CHI) پروگرام” کی رجسٹریشن (اندراج) کی مجموعی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔ دورے کے دوران فیلڈ میں کام کرنے والی 02 سی ایچ آئی (CHI) ٹیموں کی کارکردگی اور حاضری کو چیک کیا گیا، اور خوش آئند بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں فیلڈ میں موجود اور تندہی سے فرائض سرانجام دیتی ہوئی پائی گئیں۔ اس اہم دورے کے موقع پر تحصیل فوکل پرسن، چیف منسٹر انیشیٹو، تحصیل کھاریاں بھی سی ای او گجرات کے ہمراہ موجود تھے۔
معزز سی ای او نے فیلڈ ٹیموں کے کام کو سراہتے ہوئے رجسٹریشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر سخت زور دیا تاکہ محکمے کی طرف سے مقرر کردہ وقت کے اندر ہدف کی تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔ ڈی ڈی ایچ او (DDHO) آفس کھاریاں کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس مہم کا مقصد کمیونٹی کی سطح پر صحت کی سہولیات کی فراہمی اور اندراج کے نظام کو مزید فعال اور شفاف بنانا ہے۔
