فیفا ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ: پیراگوئے نے 4 بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

فیفا ورلڈکپ کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ میچ میں پیراگوئے نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے 4 بار کی عالمی چیمپئن ٹیم جرمنی کو ہراکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ بوسٹن میں کھیلا گیا یہ سنسنی خیز میچ مقررہ اور اضافی وقت میں ایک، ایک گول سے برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے سڈن ڈیتھ سیشن میں ہوا۔ شوٹ آؤٹ کی ابتدائی 5،5 پنالٹیز میں دونوں ٹیموں نے 3،3 گول کیے تاہم سڈن ڈیتھ سیشن کی پہلی ہی پنالٹی جرمنی کے کھلاڑی نے ضائع کر دی۔

جرمن کھلاڑی کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیراگوئے کے کھلاڑی نے اگلا گول کرکے اپنی ٹیم کو پری کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا اور یوں جرمنی کا سفر ایونٹ میں ختم ہوگیا۔ 4 مرتبہ کی عالمی چیمپئن ٹیم جرمنی کو غیر متوقع طور پر شکست ہوئی ہے اور ورلڈ کپ مقابلوں کی تاریخ میں جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پہلی مرتبہ ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جیت کے بعد پیراگوئے کے کھلاڑیوں اور مداحوں نے اسٹیڈیم میں زبردست جشن منایا جبکہ جرمنی کے ڈگ آؤٹ میں مایوسی پھیل گئی، اب پری کوارٹر فائنل میں پیراگوئے کا مقابلہ فرانس یا سوئیڈن سے ہوگا۔

Exit mobile version