گجرات (نمائندہ خصوصی) ترجمان عوامی ڈیرہ چوہدری اکبر ابراہیم گجرات کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ الحمدللہ ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری اکبر ابراہیم کے کاغذاتِ نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد مکمل طور پر منظور کر لیے گئے ہیں۔ کاغذاتِ نامزدگی کی باقاعدہ منظوری کی خبر سامنے آتے ہی حلقے کے کارکنوں، دیرینہ سپورٹرز اور عوامی حلقوں میں خوشی کی شدید لہر دوڑ گئی ہے اور مختلف علاقوں سے مبارکبادیں دینے کے لیے رہنماؤں اور ووٹرز کا تانتا بندھ گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چوہدری اکبر ابراہیم کی بے لوث عوامی خدمات، ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں اور حلقے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی مسلسل جدوجہد کی بدولت عوام نے ہمیشہ ان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر جوش و خروش سے شارژ کارکنوں اور حامیوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ عوامی خدمت، علاقائی ترقی اور خوشحالی کے اس جاری سفر کو پہلے سے زیادہ جذبے کے ساتھ آگے بڑھائیں گے اور آنے والے انتخابات میں عوامی اعتماد پر پورا اترنے کے لیے دن رات بھرپور محنت کریں گے۔