ڈنگہ: پریس ریلیز
تحریک منہاج القرآن پی پی-34 ضلع گجرات کے زیرِ اہتمام آج مورخہ 24 جون بروز بدھ کو جامع مسجد غوثیہ چک جانی (ڈنگہ) میں ایک عظیم الشان "درسِ عرفانِ القرآن و تذکرۂ شہدائے کربلا” کی محفل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کا آغاز بعد از نمازِ مغرب ہوگا جس میں تحریک کے رفقاء، کارکنان، وابستگان اور گجرات بھر سے عاشقانِ رسول ﷺ بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔
