کھاریاں میں ساتویں محرم الحرام پر سکیورٹی کے سخت انتظامات، عزاداروں کے لیے سبیل اور صفائی کے خصوصی اقدامات

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ساتویں محرم الحرام کے جلوس کے پیشِ نظر کھاریاں میں انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ جلوس کے روٹس اور حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی تاکہ عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں میونسپل کمیٹی کھاریاں کی جانب سے جلوس کے راستوں پر عزاداروں اور شہریوں کے لیے ٹھنڈے پانی کی سبیل کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا، جسے عوامی حلقوں نے بے حد سراہا۔ اسی سلسلے میں آر آر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز بھی جلوس کے راستوں اور اطراف میں صفائی ستھرائی کے فرائض مستعدی سے سرانجام دیتے رہے تاکہ ماحول صاف ستھرا رہے اور عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انتظامیہ، پولیس، میونسپل کمیٹی اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے باہمی تعاون سے محرم الحرام کے تمام انتظامات خوش اسلوبی سے جاری ہیں۔

Exit mobile version