ٹورنٹو: چوہدری وقاص ایاز کی نمازِ جنازہ برامپٹن میں ادا، کینیڈا بھر سے سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت

ٹورنٹو: جواں سال‘ خوش اخلاق‘ انسان دوست شخصیت کے مالک چوہدری وقاص ایاز کی نماز جنازہ مکی مسجد برامپٹن سٹی کینیڈا میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ سے قبل علامہ مولانا شوکت مدنی نے زندگی و آخرت کے موضوع پر خطاب کیا جس کے بعد دعوت اسلامی ڈنگہ کے سربراہ و بزنس مین محمد ندیم قادری نے نماز جنازہ پڑھائی اور رقت آمیز دعائے مغفرت کروائی۔ ہر آنکھ اشکبار تھی۔ لوگ ایک دوسرے سے گلے مل کر اظہار رنج و عالم کرتے رہے۔ نماز جنازہ میں شریک نمایاں شخصیات میں چوہدری مامون اسلم ڈنگہ‘ میاں خاور محمود بیکنانوالہ‘ طارق رحیم قریشی ڈنگہ‘ حکیم عبدالجبار ڈنگہ‘ پروفیسر ملک زاہد حسین ڈنگہ‘ ملک شہزاد اشرف‘ سید عقیل شاہ‘ چوہدری محمد عثمان آف چھماں‘ رشید احمد بسوی‘ محمد امجد بسوی‘ ڈاکٹر آصف محمود‘ چوہدری امجد اصغر گجر‘ ملک وقار احمد‘ ملک افضال احمد‘ علی قریشی‘ علی بسوی‘ طیب غفور بسوی‘ میاں محمد اکرم‘ کاشف محمود کھوکھر‘ حمزہ اکرم بسوی‘ بابر رضوان‘ محمد انصر بسوی‘ محمد فرقان قادری‘ یاسر حنیف سندھو‘ محمد شکیل‘ محمد ابوبکر کراڑی والا‘ شاہد مشتاق سعود‘ زین قریشی‘ چوہدری دلدار حاجی چک‘ مرزا محمد الیاس فتہ بھنڈ‘ ہارون الرشید ڈنگہ‘ محمد احسان عارف یقین پور‘ میاں احسان احمد گجر چنن‘ ناصر رشید کابلی ڈنگہ‘ راجہ محمد رضوان‘ چوہدری محمد اکرم خوجہ‘ عثمان راجپوت ڈنگہ‘ محمد عبداللہ ضمیر ڈنگہ‘ چوہدری وسیم اقبال نور جمال سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Exit mobile version