کھاریاں: یومِ عاشورہ دین کی بقاء اور نواسۂ رسولؐ کی لازوال قربانی کا مظہر ہے، علامہ اصغر توحیدی کا خصوصی بیان

رپورٹ: قاری نصیر احمد کلیار

معروف مذہبی اسکالر مولانا علامہ اصغر توحیدی نے یومِ عاشورہ کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ معرکۂ کربلا دین اسلام کی بقاء اور نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی لازوال اور عظیم ترین قربانی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام کی اس بے مثال قربانی کی بدولت دینِ اسلام قیامت تک کے لیے زندہ ہو گیا ہے اور حق و صداقت کا پرچم ہمیشہ کے لیے بلند رہے گا۔

علامہ اصغر توحیدی کا مزید کہنا تھا کہ تاریخِ انسانی میں امام عالی مقام ہی وہ واحد ہستی ہیں جو میدانِ کربلا میں اتنا بڑا اور کٹھن امتحان دے کر سرخرو ہوئے اور باطل کے سامنے سر جھکانے کی بجائے کٹوانا بہتر سمجھا۔ انہوں نے امتِ مسلمہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کلمہ پڑھنے والے تمام مسلمان اگر دنیا اور آخرت میں حقیقی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں نواسۂ رسولؐ کے نقشِ قدم اور اسوۂ حسینی کو عملی طور پر اپنے اندر اپنانا ہوگا۔

Exit mobile version