گجرات: سید عماد شاہ آف مدینہ نے بطور ریونیو آفیسر واسا اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، فرائض کی باقاعدہ ادائیگی شروع

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار ) سید عماد شاہ آف مدینہ نے ریونیو آفیسر واسا (WASA) گجرات کے طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور باقاعدہ طور پر دفتری امور کا آغاز کر دیا ہے۔ چارج سنبھالنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ صارفین کو پانی، سیوریج اور صفائی کی بہتر سہولیات کی فراہمی، ریونیو ریکوری کے اہداف کا حصول اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ (رپورٹ: قاری نصیر احمد کلیار)

نو منتخب ریونیو آفیسر نے واسا گجرات کے متعلقہ عملے اور افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے فوری حل اور بقایاجات کی وصولی کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تمام ملازمین انتہائی ذمہ داری اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ واسا گجرات شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسیِ آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Exit mobile version