جہلم: ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور مہربانی ویلفیئر کے زیر اہتمام فری میڈیکل، آئی اور گائنی کیمپ کا انعقاد

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) مہربانی ویلفیئر محمد بخش ہسپتال ٹرسٹ اور اسلام قریشی ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کے باہمی تعاون سے ایک فری میڈیکل، آئی اور گائنی کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے سینکڑوں مستحق مریضوں نے طبی سہولیات سے استفادہ حاصل کیا۔
کیمپ میں معروف معالجین ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ڈاکٹر محمدود الحسن نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا، انہیں طبی مشورے فراہم کیے اور مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔ کیمپ میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور صحت سے متعلق سہولیات حاصل کیں۔


اس موقع پر ایدھی ویلفیئر سنٹر جہلم کے انچارج عبدالغفور چوہان ۔ فلک ناز سیٹھی ،مسسز رشیدہ بیگم ، نمرہ زاہد ، جبکہ میاں محمد بخش ہسپتال ٹرسٹ کے ایڈمنسٹریشن عبدالرحمن اور ان کا عملہ، اسلام قریشی ہسپتال ٹرسٹ کا عملہ، فاطمہ ہسپتال کا نرسنگ سٹاف اور حسیب احمد سمیت دیگر سماجی شخصیات اور رضاکاروں نے بھرپور حصہ لیا۔


کیمپ کی کارروائی کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جبکہ اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور مریضوں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے مہربانی ویلفیئر اور میاں محمد بخش ہسپتال اسلام قریشی ویلفیئر ہسپتال کیمپ کو کامیاب بنایا عوام نے اس خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے فلاحی طبی کیمپ عوام کے لیے ایک نعمت ہیں اور مستحق افراد کو ان کے گھر کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولت فراہم کرتے ہیں

Exit mobile version