کھاریاں: چوہدری شفیق لنگڑیال سپردِ خاک، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار ) چوہدری شفیق لنگڑیال سپردِ خاک، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت , علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شفیق لنگڑیال کو نمازِ جنازہ کے بعد ان کے آبائی قبرستان لنگڑیال میں سپردِ خاک کر دیا گیا

نمازِ جنازہ میں چوہدری نعیم رضا کوٹلہ، شہزاد رفاقت چوہدری ممبر ہیومن رائٹس پروٹیکشن کمیشن کھاریاں، راجہ عرفان خادم شیخ پور سمیت علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

شرکاء نے مرحوم کی سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے علاقے کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

Exit mobile version