ایف جی پبلک سکول جہلم کینٹ کی طالبہ نمرہ زاہد نے آل پاکستان مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی تنظیم الفلاح نے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا
سرائےعالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تعریفی سرٹیفکیٹ محمد آصف شریف اور شکیل انصاری نے اپنے دست مبارک سے دیا اس موقع پر صدر الفلاح محمد عمر بٹ اور سٹاف کے علاؤہ سٹوڈنٹس نے بھی پروگرام میں شرکت کی
شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم کی ہونہار طالبہ نمرہ زاہد نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے آل پاکستان ایف جی پبلک سکولز کے مابین منعقدہ مقابلہ جات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اس نمایاں کامیابی پر انہیں پانچ ہزار روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال انہی مقابلہ جات میں نمرا زاہد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی، تاہم مسلسل محنت، لگن اور تعلیمی استعداد کے باعث انہوں نے اس سال نمایاں بہتری دکھاتے ہوئے ملک بھر میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔
نمرہ زاہد کی اس کامیابی پر اساتذہ، والدین اور شہری حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔ نمرہ زاہد کا تعلق جہلم کی معروف سماجی شخصیت عبدالغفور چوہان کی پوتی ھے ۔ انہوں نے اس کامیابی کو اپنی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا۔
شہری و سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نمرا زاہد مستقبل میں بھی اپنی تعلیمی کامیابیوں کا سفر جاری رکھتے ہوئے جہلم، پنجاب اور پاکستان کا نام مزید روشن کریں گی
جہلم کی ہونہار طالبہ نمرہ زاہد نے آل پاکستان مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، تنظیم الفلاح کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
