اتفاق پریس کلب کھاریاں کا ایگزیکٹو اجلاس، آئین اور قوائد و ضابط پر تفصیلی بریفنگ

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) اتفاق پریس کلب کھاریاں کا ایک اہم ایگزیکٹو اجلاس صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا کی صدارت میں مرکزی دفتر گلیانہ روڈ کھاریاں میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی سرپرستی سرپرستِ اعلیٰ پیر عبدالقیوم چشتی گولڈوی نے کی۔
اجلاس میں بانی و قائد محمد سلیمان قادری، سرپرستِ اعلیٰ پیر عبدالقیوم چشتی گولڈوی، صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا، سرپرست افتخار احمد بٹ، چیئرمین محفوظ احمد بٹ، جنرل سیکرٹری خان بختیار گل شہزاد، چیئرمین شکایات سیل مظہر حسین ملک، آڈٹ آفیسر سید سجاد الحسن بخاری، فنانس سیکرٹری انعام الحق مرزا سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے اتفاق پریس کلب کھاریاں کے آئین و قواعد (Constitution) پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کا آئین تین بنیادی حصوں پر مشتمل ہے:
پہلا حصہ: کنوینر کمیٹی (Convenor Committee)
یہ ادارے کی بنیاد اور اعلیٰ ترین بانی حیثیت رکھتا ہے۔ اس میں بانی و کنوینر محمد سلیمان قادری جبکہ بانی اراکین میں پیر عبدالقیوم چشتی گولڈوی، سید سجاد الحسن بخاری، ڈاکٹر تصور حسین مرزا، محفوظ احمد بٹ اور افتخار احمد بٹ شامل ہیں۔
ڈاکٹر تصور حسین مرزا صدر اتفاق پریس کلب کھاریاں نے مزید کہا کہ آئین کے دوسرے حصے کو انتظامیہ (Executive Body) اور تیسرے حصے کو جنرل باڈی (General Body) کہا جاتا ہے۔
صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا کہ آئین کے دوسرے حصے میں مختلف عہدیداران کے فرائض و ذمہ داریاں واضح کی گئی ہیں:
سرپرستِ اعلیٰ: ادارے کے مجموعی معاملات میں رہنمائی اور اہم فیصلوں میں مشاورتی کردار ادا کرتا ہے۔
سرپرست: تنظیمی ہم آہنگی اور ادارے کی بہتری کے لیے معاون کردار ادا کرتا ہے۔
صدر: ادارے کا آئینی و انتظامی سربراہ ہوتا ہے جو تمام اجلاسوں کی صدارت اور فیصلوں کی نگرانی کرتا ہے۔
سینئر نائب صدر: صدر کی عدم موجودگی میں اس کے فرائض انجام دیتا ہے۔
نائب صدر: تنظیمی امور میں معاونت اور تفویض کردہ ذمہ داریاں نبھاتا ہے۔
جنرل سیکرٹری: ادارے کے انتظامی امور، اجلاسوں کی کارروائی اور فیصلوں پر عملدرآمد کا ذمہ دار ہوتا ہے۔
ڈپٹی جنرل سیکرٹری: جنرل سیکرٹری کی معاونت اور اس کی عدم موجودگی میں فرائض سرانجام دیتا ہے۔
جوائنٹ سیکرٹری: انتظامی امور میں تعاون اور تنظیمی ذمہ داریاں ادا کرتا ہے۔
سیکرٹری نشر و اشاعت: ادارے کی تشہیر، میڈیا رابطوں اور اطلاعات کی ترسیل کا ذمہ دار ہوتا ہے۔
چیئرمین: ادارے کی پالیسی سازی اور اہم فیصلوں میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
سینئر وائس چیئرمین: چیئرمین کی معاونت اور اس کی عدم موجودگی میں ذمہ داریاں انجام دیتا ہے۔ اسی طرح وائس چیئرمین
ادارے کے تنظیمی، انتظامی اور پالیسی امور میں معاونت کرتے ہیں اور تفویض کردہ ذمہ داریاں آئین کے مطابق سرانجام دیتے ہیں۔

فنانس سیکرٹری: صدر اور جنرل سیکرٹری کی ہدایت کے تحت ادارے کے مالی معاملات، ماہانہ و سالانہ حسابات، فنڈز، چندہ، فیسوں اور بجٹ کی نگرانی کرتا ہے اور تمام مالی ریکارڈ کو شفاف طریقے سے آئین کے مطابق مرتب رکھنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔
آڈٹ آفیسر: مالی ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور شفافیت کو یقینی بناتا ہے۔
چیئرمین شکایات سیل: ممبران کی شکایات کا ازالہ آئین کے مطابق کرتا ہے۔
ایگزیکٹو ممبران: ادارے کی پالیسی سازی اور عملی فیصلوں میں مشاورتی کردار ادا کرتے ہیں۔ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے بتایا کہ ایگزیکٹو باڈی کے عہدیداران کی کمی و بیشی مشاورت سے یا کنوینر کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں ممکن ہے
انہوں نے کہا کہ آئین کے تیسرے حصے کو جنرل باڈی (General Body) کہا جاتا ہے، جبکہ دوسرے حصے کو انتظامیہ (Executive Body) کہا جاتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایگزیکٹو اجلاس میں کورم کے لیے ایگزیکٹو ممبران کی کم از کم دو تہائی (2/3) حاضری لازمی ہے، جبکہ جنرل باڈی کے اجلاس کے لیے ایک چوتھائی (1/4) اراکین کی موجودگی ضروری ہے تاکہ اجلاس آئینی طور پر درست قرار پائے۔
مزید کہا گیا کہ اتفاق پریس کلب کھاریاں کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ہر ماہ کے پہلے جمعہ کو مرکزی دفتر میں منعقد کیا جاتا ہے، جس میں تنظیمی، مالی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے۔
اجلاس کے شرکاء نے آئین و قواعد کو ادارے کی مضبوطی، شفافیت اور نظم و ضبط کی ضمانت قرار دیتے ہوئے اس پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اظہار کی

Exit mobile version